اسلام آباد (جیوڈیسک) بنی گالا اسلام آباد میں مفتی سعید کی سربراہی میں علماء کے وفد نے عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف کے 30 اکتوبر کے احتجاج کی حمایت کی۔
علماء نے کہا کہ پاناما لیکس اور کرپشن کے معاملے کو جمعے کے خطبات میں اٹھایا جائیگا اور کرپشن اور پاناما لیکس کے خلاف عوامی میں آگہی پیدا کرینگے۔
عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیخلاف بیداری پیدا کرنے میں علماء کی بھی ذمہ داری ہے۔
معاشرے کے تمام طبقات کو 30 اکتوبر کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
پاناما لیکس تحریک انصاف نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ حکومت کو بیرون ملک اثاثوں کا حساب دینا پڑے گا۔