اکتوبر کے دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ ایک فیصد اضافہ

 Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح مزید بڑھ گئی۔ غریب طبقے کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریوں میں زیادہ اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح اعشاریہ ایک فیصد بڑھ گئی۔ آلو ، ٹماٹر، پیاز، لہسن، دال مونگ، چینی، گندم سمیت انیس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ کیلا، چکن، دال ماش، دال مسور سمیت نو اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ بیف، تازہ دودھ ،دہی سمیت پچیس اشیا کی قیمتوں میں اس دوران استحکام رہا۔