اکتوبر میں استعمال کی گئی بجلی 46 پیسے سستی کر دی جائے گی، رپورٹ جمع

Meter

Meter

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اکتوبر کے مہینے میں بجلی کی مجموعی پیداوار کی مکمل تفصیلات نیپرا کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چھیالیس پیسے فی یونٹ کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ اور کمی کا نوٹیفکیشن عوامی سماعت کے بعد نیپرا ہی جاری کرے گا۔ جس کے بعد صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔

حکومت کی جانب سے نیپرا کو بھیجی گئی پیداوار کی تفصیلات کے مطابق اکتوبر میں ملک بھر میں مجموعی طور پر آٹھ ہزار تین سو چھبیس گیگا واٹ بجلی پیدا ہوئی جن میں اڑتیس اعشاریہ چار چھ فیصد ہائیڈل، تینتیس اعشاریہ چار صفر آر پی ایف، اٹھارہ اعشاریہ تین صفر گیس اور دو اعشاریہ نو پانچ فیصد ڈیزل سے پیداوار شامل ہے۔