بلوم فونٹین (جیوڈیسک) اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اسکور بورڈ پر اپنی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور 399 رنز کا ہندسہ سجایا۔
جوز بٹلر نے 105 کی شاندار اننگز کھیلی۔ میچ میں ابتدائی آٹھ کھلاڑیوں نے کم ازکم ایک چھکا لگانے کا انوکھا ریکارڈ بھی بنایا۔ انگلینڈ کے 400 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے بھی بھرپور ہمت دکھائی۔
اوپنر ڈی کوک نے 67 گیندوں پر سنچری داغی۔ 34ویں اوور میںافریقہ کا اسکور جب 250 رنز پر پہنچا تو بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دی۔ ڈک ورتھ اینڈ لوئس سسٹم کے تحت انگلینڈ کو 39 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔