تیسرا ون ڈے : پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

Smith

Smith

پرتھ (جیوڈیسک) تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کپتان اسٹیون اسمتھ نے ناقابل شکست 108 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم نے سیریز میں دو، ایک کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 263رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا، 45 رنز پر اوپنر کی جوڑی پویلین لوٹ گئی۔ ڈیوڈ وارنر 35اور عثمان خواجہ 9رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اسٹیون اسمتھ اور ہینڈز کومب نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 183 رنز بنا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی اور جم کر وکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلے۔

ہینڈز کومب 84 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، دوسر جانب اسمتھ نے اپنی سنچری مکمل کی، یوں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 45 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اسمتھ نے ناقابل شکست 108 رنز بنائے۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 263 رنز بنائے تھے، بابراعظم 84،شرجیل خان 50 جبکہ شعیب ملک اور عمر اکمل 39،39رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل ووڈ نے 3، ٹریویس ہیڈ نے 2 جبکہ بلی اسٹین لیک اور کومنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو۔ ایک سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔