لاہور (جیوڈیسک) گرین شرٹس کی ون ڈے میں نویں رینکنگ کے باعث ورلڈ کپ کا کوالیفائر کھیلنے کا خطرہ ہے۔ ٹیسٹ کے کامیاب کپتان نے مسئلے کی نشاندہی کر دی۔
ایک انٹرویو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کو صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع نہیں مل رہا۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایک ڈومیسٹک کرکٹر سیزن میں بیس چار روزہ میچز کے مقابلے میں صرف پانچ ون ڈے میچز کھیلتا ہے جو ناکافی ہیں۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے، کپتان کو ناقص کارکردگی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ سعید اجمل کے بعد باؤلنگ لائن میں دم نہیں رہا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بلے باز بھی مستقل مزاجی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہے۔
ٹیسٹ کپتان نے امید ظاہر کی کہ مکی آرتھر کی کوچنگ میں ٹیم پاکستان ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کرے گی۔