لندن (جیوڈیسک) پاکستان کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کے سکواڈ میں بین سٹوکس اور مارک ووڈ کی واپسی ہوئی ہے۔
25 سالہ آل راؤنڈر بین سٹوکس پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پنڈلی میں تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔
اس کے علاوہ فاسٹ بولر مارک ووڈ، جوس بٹلر اور مورگن بھی انجری کے بعد فٹ ہونے پر سکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔
ٹیسٹ سیریز میں غیرمتاثر کن کارکرگی دکھانے والے بیٹسمین جیمز ونس کی جگہ نئے کھلاڑی لیام ڈوسن کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مارک ووڈ نے بھی پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی سیریز کے بعد انگلینڈ کی جانب سے کوئی میچ نہیں کھیلا، اس عرصہ لے دوران وہ ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا رہے اور ان کے دو آپریشن ہوئے۔
جیمز ونس جنھوں نے سری لنکا کے خلاف جولائی میں ایک روزہ میچ میں 51 رنز بنائے تھے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں صرف 22 رنز کی اوسط سے 158 رنز بنا سکے تھے۔
ٹیسٹ سیریز میں صرف 18 رنز کی اوسط سے رنز بنانے والے ایلکس ہیلز کو ایک روزہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے
دوسری جانب پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں صرف 18 رنز کی اوسط سے رنز بنانے والے ایلکس ہیلز کو ایک روزہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
بائیں ہاتھ سے سپن بولنگ کروانے والے 26 سالہ ڈوسن نے تاحال کوئی ایک روزہ میچ نہیں کھیلا تاہم سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں انھوں نے اپنے پہلے ٹی 20 میچ میں 27 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان نے اوول ٹیسٹ میں دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-2 سر برابر کر دی تھی۔
ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کا سکواڈ: این مورگن (کپتان)، معین علی، جونی بیرسٹو، جوس بٹلر، لیام ڈوسن، کرس جورڈن، ایلکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جو رووٹ، جیسن روئے، بین سٹوکس، ڈیوڈ ولی۔ کرس ووکس اور مارک ووڈ۔