پورٹ الزبتھ (جیوڈیسک) سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان جنوبی افریقہ نے 262 رنز جوڑے۔ ڈیوڈ ملر نے 123 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز مایوس کن رہا۔ آدھی ٹیم صرف 73 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی۔ جس کے بعد ولیم سموئلز اور رسل کی ذمہ دارانہ بلکہ جارحانہ بیٹنگ نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔
رسل نے 64 اور سمئلز نے 51 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی فتح کے بعد پانچ میچوں کی سیریز کا اسکور تین ایک ہو گیا۔