ون ڈے میں وائٹ واش کے بعد قومی شاہین ٹی ٹوئنٹی میں آج بنگلہ دیش کے مدمقابل

Bangladesh and Pakistan

Bangladesh and Pakistan

میرپور (جیوڈیسک) ون ڈے سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد قومی شاہین آج ٹی ٹوئنٹی میچ میں اڑان بھریں گے، نئے کپتان کے ساتھ پرانے حساب چکانے کیلئے قومی کھلاڑیوں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔

پاک بنگلا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام ساڑے پانچ بجے شیر بنگال سٹیڈیم میرپور میں شروع ہوگا ، قومی شاہین شاہد آفریدی کی قیادت میں جیت کا عزم لیے میدان میں اتریں گے جبکہ بنگالی ٹائیگرز کی کمان مشرفی مرتضٰی کے ہاتھ میں ہی ہوگی ۔ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں احمد شہزاد ، مختار احمد اور عمران خان کو شامل کیا گیا ہے۔

بوم بوم آفریدی کی کپتانی میں نوجوان کھلاڑیوں نے جیت کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان اور بنگلا دیش سات ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مدمقابل ہو چکے ہیں ۔ ہربار بنگالی ٹائیگرز کو ہی شکست کا مزہ چکھنا پڑا ۔ کھیلے گئے میچز میں سے ایک کی میزبانی پاکستان کے حصے میں آئی۔

دو میچ بنگالی سر زمین پر جبکہ چار نیوٹرل وینیوز پر شیڈول تھے ۔ آج کے میچ میں بھی کپتان سمیت تمام کھلاڑی بنگالی ٹائیگرز پر فتح برقرار رکھنے کے لیے دم ماریں گے۔