آج کا دن اہم ہے، دھرنا دینے والوں کو منایا جائے، فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے قومی مفاد میں کوئی انا کا مسئلہ نہ بنائیں،آج کا دن اہم ہے دھرنا دینے والوں کو منایا جائے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے بتایا کہ تحریک انصاف، طاہرالقادری اور دیگر رہنمائوں سے ملاقاتوں کانچوڑ وزیراعظم کےسامنےرکھا، حکومت اوراحتجاج کرنےوالی جماعتوں سےکہا کہ وہ افہام وتفہیم سے مسئلہ حل کریں، حکومت بڑی فریق ہے، بڑے دل کا مظاہرہ کرے، ایسی پیشکش کرے جس سے حل نکل آئے۔ فاروق ستار نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہماری باتوں کو کھلے دل سے سنا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومت خود تجزیہ کرے کہ وہ کیا دینے کی پوزیشن میں ہے، حکومت ایسی پیشکش سامنےرکھے کہ احتجاج کرنیوالوں کی ضرورت پوری ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے دینے والوں کو کسی بھی صورت منایا جائے۔وزیراعظم سے کہا ہے کہ اب بھی گنجائش ہے معاملے کو خوش اسلوبی سےحل کیاجائے، ہم نےمشورہ دیا کہ اس وقت یہ نہ دیکھا جائے کہ کیا روایت قائم ہوگی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اخلاص کے ساتھ معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں۔