قربانی اللہ رب العزت کے قرب کا بہترین ذریعہ ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاکہ قربانی کا اصل مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا اور قرب ہے قربانی کی ادائیگی ہمیں اللہ تعالیٰ کی خاطر سب کچھ قربانی کرنے کا درس دیتی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گلشن راوی لاہور میں قربانی اور قرب الہٰی کے موضوع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہمیں قربانی کی ادائیگی کے وقت جانوروں پر تکبیرالٰہی اداکرتے ہوئے چھری چلاتے وقت اپنی نفسانی خواہشات کو بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے ذبح کرنے کو بھی ترجیح دینی چاہیئے ۔ان کا کہنا تھاکہ حج بیت اللہ دین اسلام کا رکن اعظم ، عشق الہٰہیہ کا مظہر ، امت مسلمہ کا عظیم اوردنیا کا عالمگیر اجتماع ہے جس کی مثال دنیا کی کسی تہذیب و مذاہب میں نہیں ملتی ، جہاں رنگ و نسل اور زبان و مکاں کے امتیاز مٹ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھ اکہ بیت اللہ شریف اللہ تعالیٰ کی تجلیات ، امت مسلمہ کی رشد وہدایت اور امن سلامتی کا مرکز ہے بیت اللہ شریف کی زیارت دلی اطمینان اور سکون و چین کا بہترین ذریعہ ہے ۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اختتام پر حرم شریف میں شہید ہونیوالے مسلمان بھائیوں کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی و آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

عبدالرشید قادری (میڈیا سیکرٹری )
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047