عباس پور (کامران ارشد ) خواجہ سعید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز حسین راٹھور کے فرزند فیصل راٹھوایک ،ناڈر ،بے باک،اور فرض شناس شخص ہیں ۔اُنھوں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر اپنے والدین اور کارکنان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ وزیربرقیات فیصل راٹھور ایک اعظیم شخص ہیں ۔جنہوں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کی ہر مظلوم کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے ۔ہر مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا ۔
اُنھوں نے کہافیصل راٹھور اور ممتاز حسین راٹھور کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گئی۔2016 کے الیکشن میں فیصل راٹھور کی قربانیوں کا قرض الیکشن میں فیصل راٹھور کو بھاری اکثریت کامیاب کروا کر چکائیں گئے۔اُنھوں کہا فیصل راٹھور تعمیر وتعمیر وترقی کے ہیرو ہیں ۔اُنھوں نے حویلی میں بے شمار کارنامہ سرانجام دئے ہیں ۔حویلی کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم تھی اُن کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے فیصل راٹھور ہی ہیں ۔اُنھوں نے کہا کہ فیصل راٹھور کی اِس الیکشن میں بھر پور سپورٹ کر یں گئے اور کامیاب کروائیں گئے۔