عبدالقیوم خان نیازی حلقہ نمبر ایک میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں: محمد عتیق بشیر

Development

Development

عباس پور (کامران ارشد) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سردار محمد عتیق بشیر نے کہا ہے۔کہ عبدالقیوم خان نیازی حلقہ نمبر ایک میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں ۔اُنھوں نے کہا کہ عبدالقیوم خان نیازی نے حلقہ نمبر ایک میں اے،ڈی،سی،جی کو تعینات کرکے ضلع کی بنیاد رکھی ۔

عبدالقیوم خان نیازی نے محمود گلی سے لیے کر چمبہ گلی تک بلا تفریق رنگ ونسل حلقہ نمبر ایک میں اپنے دور حکومت میں کام کروائے حلقہ کے اندر پانی کی بنیادی سہولیات کے فقدان کو ختم کرنے کے لیے اُنھوں نے جگہ جگہ بور نکوائے اُنھوں نے حلقہ نمبر ایک میں سڑکیں،راستے ،اور دیگر حلقہ کی فلاح کے لیے کام کر کے عوام کے مسائل کو اُن کی دہلیز پر حل کیا ہے۔عبدالقیوم خان نیازی ایک ناڈر ،فرض شناس ،بہادر ،شخص ہیں ۔اُنھوں نے کہا کہ اِس الیکشن میں عبدالقیوم خان نیازی کی بھر پور سپورٹ کریں گئے اور کامیاب کروائیں گئے۔