مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھائیں گے، مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

پلندری (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کیساتھ ہونے والے ٹریڈ کو مقبوضہ کشمیر کے متاثرین کی مدد میں بدل دیا جائے مقبوضہ کشمیر کے ان حریت پسند مسلمانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے امداد کو ٹھوکر ماری۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر جے یو آئی آزادکشمیر مولانا سعید یوسف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی مسئلہ کشمیر کو ہر سطح اور ہر فورم پر اٹھائیں گے۔