کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم شاہ فیصل زون بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد بسلسلہ عید میلاد النبی ۖ (آج) مورخہ 30جنوری2016ء بروز ہفتہ صبح 9بجے کے ایم سی گرلز سیکنڈری اسکول نمبر9شاہ فیصل کالونی نمبر1پر منعقد ہوگی ۔محفل سے ملک کے ممتاز و معروف ثناء خواں بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے ۔
محفل میلاد میں شاہ فیصل زون میں قائم اسکولوں کے طلباء وطالبات ،اساتذہ اکرام شرکت کرینگے ۔