لاہور (جیوڈیسک) چیف سلیکٹر کے عہدے پر مزید کام کرنے سے انکار کرنے والے اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی سے اختلاف کی بنا پر کام کرنے سے انکار نہیں کیا ان کے عہدے کی میعاد پوری ہو چکی تھی زبردستی تنازع نہ بنایا جائے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے لاہور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عہدے سے استعفی نہیں دیا بلکہ ان کا کنٹریکٹ ختم ہو گیا تھا۔
کسی سے کوئی جھگڑا ہے نہ ہی اختلاف۔ انہوں نے کہا کہ مدت ملازمت اپریل میں پوری ہوچکی تھی، سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی درخواست پر عہدے پر کام کرتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں کپتانوں سے خوش ہیں، تنازع پیدا نہ کیا جائے۔