کوٹ چھٹہ (نامہ نگار) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کوٹ چھٹہ ڈاکٹر اطہر سکھانی کاپولیو مہم کے سلسلے میں مختلف سنٹرز کا دورہ فیلڈ میں موجود ٹیموں کو چیک کیا اور انکو ضروری ہدایات دیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 2017 انشاءاللہ پولیو کے خاتمے کا سال ہو گا انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ تحصیل کوٹ چھٹہ کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں غفلت برتنے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دریں اثناء اس موقع پر صدر انجمن صحافیان تحصیل کوٹ چھٹہ عبدالحمید نتکانی بھی موجود تھے جنہوں نے یقین دلایا کہ میڈیا پولیو مہم کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گا تا کہ پاکستان جلد از جلد پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے۔