جھنگ کی خبریں 24/3/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے محکمہ زراعت کی طرف سے جملہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے پیش کی گئی پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے تمام مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ ضلع میں خود ساختہ مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریا ں احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ عوام الناس کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طر ف سے مقرر کردہ ریٹ کے مطابق لوگوں کو اشیائے خوردونوش کی فروخت، دوران چکنگ تندوری روٹی کا وزن اور کریانہ سٹوروں پر دالوں اور دیگراشیاء کی فروخت اور دکانوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے کام کو یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کریں اور روزانہ کی بنیاد پرپراگرس رپورٹ ارسال کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرنادر چٹھہ کی منظوری سے محکمہ سپورٹس کے زیراہتمام پاکستان ڈے کے سلسلے میں انٹر کالجیٹ کبڈی مقابلہ جات گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ منعقد ہوئے جس میں ضلع کے پانچ کالجز نے شمولیت کی۔ فائنل میچ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ اور گورنمنٹ ڈگری کالج جھنگ کے مابین کھیلا گیا جو کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے جیت لیا اس موقع پرایم پی اے مہر خالد محمود سرگانہ اورسابق ایم پی اے محمد یعقوب شیخ مہمان خصوصی تھے۔اسی طرح انٹر کالجیٹ بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلہ جات ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے جس میں گرلز کالجز کی سات ٹیموں نے حصہ لیا۔ دونوں گیموں کے فائنل مقابلے چناب کالج اور سپرئیر کالج کے مابین کھیلے گئے جس میں سپرئیر کالج نے اول اور چناب کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔مزید برآں فٹ بال کا میچ مظہر الیون فٹ بال کلب اور ثمر سیٹ فٹ بال کلب جھنگ کے مابین ریلوے گرائونڈ غلہ منڈی جھنگ صدر میں کھیلا گیاجوثمر سیٹ فٹ بال کلب نے دوگولوں سے جیت لیا۔آرچری کے مقابلہ جات میں مختلف کلبوں کے اٹھارہ کھلاڑیوں نے حصہ لیاجس میں محمد ساجد نے اول،عبدالرحمن عارف نے دوئم اور شبیہ الحسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح شیڈول کے مطابق ریلوے گرائونڈ غلہ منڈی میں یوتھ فٹ بال کلب اور پپو فٹ بال کلب جھنگ کے ما بین فٹ بال میچ کھیلے گئے جو کہ پپو فٹ بال کلب نے ایک گول کی برتری سے جیت لیا۔جبکہ دوسری طرف ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس جھنگ میں ووشو کے مختلف کیٹیگری میںمقابلہ جات میں جھنگ سے احمد شکیل،احتشام حسن، سعد حسن، جاذل شکیل، معظم ہاشمی، اور علی حسن جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فرحان، ساجد علی اور محمد کاشف نے اپنے اپنے وزن کے مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان ایٹمی ملک ہے دنیا کی کوئی طاقت اس کی طرف میلی آنکھ نہیں دیکھ سکتی ۔ملک پاکستان پر حملہ کرنے وا لوں کا د نیا میں نام و نشان بھی نظر نہیں آے گا ۔پاکستان کی فو ج اور اس ملک کی بہا در عو ام جا گ ر ہے ہیں جو د شمنان پا کستا ن کی کسی سا ز ش کو کا میا ب نہیں ہو نے د ینگے ۔ آپر یشن ضر ب عضب ملک سے د ہشتگر دوں کے خا تمہ تک جا ر ی ر ہے گا اس کا میا ب آ پر یشن کی و جہ سے کر اچی سمیت ملک بھر میں امن قا ئم ہو چکا ہے اس کا میا ب آ پر یشن پر پا ک فو ج کے سپہ سا لا ر جر نل ر احیل شر یف اور پا ک فو ج کے جو انو ں کو خر اج تحسین پیش کر تے ہیں ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر پر نسپل کیڈ ٹ کا لج جھنگ کما نڈ ر (ر) صہیب فا رو ق نے کیڈ ٹ کا لج میں یو م پا کستا ن کے حو الہ سے منعقد ہ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ بھا ر ت سمیت د نیا کا کو ئی ملک پا کستا ن پر حملہ کر نے کی جرا ت نہیں کر سکتا پا کستا ن کی فو ج اور عو ام ملک کے د فا ع کیلئے ہر قسم کی قر با نی د ینے کیلئے تیا ر ہیں ۔پا کستا ن کے خلا ف سا زششیں کر نے وا لے اپنے نا پا ک عزا ئم میں کا میا ب نہیں ہو ں ۔انہو ں نے کہا کہ ملک پا کستا ن پر اگر کسی نے حملہ کیا تو اس ملک کا اس د نیا میں نا م و نشا ن ہمیشہ کیلئے مٹ جا ئے گا ۔ اس مو قع پر سا جد عبد اللہ ،خضر حیا ت شا ہ ،عثما ن غنی ، اقبا ل جکھڑ سمیت طلباکی کثیر تعد اد مو جو د تھی۔