افسران کے ناروا سلوک کیخلاف لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کا مظاہرہ

Lady Health Worker

Lady Health Worker

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ سپروائزرز نے الزام لگایا ہے کہ ای ڈی او ہیلتھ اور ڈی ایچ او کی جانب سے ان کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا جاتا ہے اور انہیں گالیاں دی جاتی ہیں۔

لیڈی ہیلتھ سپروائزرز نے اس صورتحال کے خلاف ڈی سی او دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا جبکہ شکایت پر مبنی ایک مشترکہ درخواست وزیر اعلیٰ پنجاب، مشیر صحت پنجاب، سیکرٹری و ڈی جی ہیلتھ کو بھجوا دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پولیو،ڈینگی ،خسرہ،ماں اور بچے کی صحت سمیت تمام قومی کمپنیز کو محض 8ہزار ماہوار میں کامیاب بناتی ہیں لیکن اس کے باوجود محکمہ صحت کے افسران ان سے ناروا اور توہین آمیز رویہ برتتے ہیں۔ڈی سی او نے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو کل صبح 9بجے بیان کیلئے طلب کر لیا ہے۔