افسران و ملازمین اپنے فرائض کی انجام دہی کو کوتاہی نہ برتیں، عمران اسلم
Posted on March 11, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی عمران اسلم نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو تیز کرکے عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا ئیں افسران و ملازمین فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی نہ برتیں اور عوامی خدمات کے حوالے سے محکمانہ کار کردگی کو بہتر بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی عمران اسلم نے وزیر بلدیات کی ہدایت کی روشنی میں ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی اور تجاوزات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود ،سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی اقتدار احمد ، XENشاہ فیصل زون اسلم پرویز ،XENکورنگی مبین صدیقی ، انفارمیشن محمد ارشد اور دیگر موجود تھے ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دفتری اوقات کی خود بھی پابندی کریں اور اپنے ماتحت عملے کو کو بھی دفتری اوقات کا پابند بنائیں اس موقع پر انہوں نے زون افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنایا جائے تاکہ علاقائی ترقی کے ساتھ عوام کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک بلا تعطل پہنچایا جا سکے۔
ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنا ئی جائے اور کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روانہ کی بنیاد پر منتقلی کے ساتھ کچرا کنڈیوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے تجاوزات کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے آپریشن کو موثر بنا یا جائے اور سرکاری اراضی پر تجاوزات اور تعمیرات کے خاتمے ساتھ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجازات اور رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنا کر ٹریفک کی روانی میں حائل دشواریوں کا خاتمہ کیا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے صفائی وستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے آپریشن کی مکمل مانیٹرنگ کے لئے متعلقہ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com