افسران و ملازمین عوامی خدمت کے حوالے سے اپنے فرائض تندہی کے ساتھ انجام دیں۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی
Posted on December 3, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے کہا کہ علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے افسران و ملازمین دفتری اوقات کی پابندی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے اچانک شاہ فیصل زون کے مرکزی دفتر کا تفصیلی دورہ کر کے افسران و ملازمین کی حاضری کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے حوالے سے فرائض کی انجام دہی تندہی کے ساتھ انجام دیں عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ نہ کریں۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے شاہ فیصل زون کے مختلف دفاتر کے دورے پر حاضری رجسٹر چیک کئے اور افسران سے کہا کہ وہ خود دفتری اور اوقات کی پابندی کریں اور پنے ماتحت عملے کو بھی اس کا پابند بنائیں۔
مختلف دفاتر میں افسران و عملے کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ آئندہ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی غیر حاضر اور دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لایا جائے گا انہوں نے افسران سے کہاکہ وہ علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات تیز کریں اور صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com