افسران نیک نیتی اور دیانتداری کے ساتھ فرائض انجام دیتے ہوئے عوامی خدمت کے حوالے سے ادارے کا نام روشن کریں۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on December 30, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ بلدیاتی افسران عوامی خدمات کی انجام دہی کو نیک نیتی اور دیانتداری کے ساتھ انجام دے کر علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ ادارے کا نام روشن کریں انہوں نے بلدیاتی افسران و ملازمین پر زور دیا کہ وہ کفایت شعاری اور ادارے کو خود کفیل بنانے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں حکومتی امداد پر انحصار کے بجائے اپنے ذرائع آمد کو بڑھانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی جائے ٹیکس نیٹ ورک کو بہتر بنایا جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران وملازمین کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تجاوزات کے خاتمے ،ٹیکس نیٹ ورک نظام کو مزید بہتر بنانے ،علاقائی ترقی اور عوام کی دہلیز تک بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دیا گیا نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ بلدیاتی محکموں سے کہاکہ وہ ٹریفک کی روانی میں حائل سڑکوں ،فٹ پاتھوں ،چورنگیوں اور چوراہوں کے اطراف قائم تجاوزات رکاوٹوں اور غیر قانونی ٹیکسی رکشہ سمیت دیگر وہیکل اسٹینڈز کا فوری خاتمہ کریں تاکہ اس حوالے سے عوام کو درپیش مسائل اور ٹریفک کی روانی کو سہل بنا یا جاسکے انہوں نے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوام کو روز مرزہ مسائل سے نجات دلا نا بلدیاتی افسران و ملازمین کی اہم اور اولین ذمہ داری ہے لہذا اس حوالے سے فرائض کی انجا م دہی کو مزید بہتر بنا کر عوام کو مثالی معاشرے کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ ضلع کورنگی کی حدود میں تجاوزات کے خاتمے اور عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے نجات دلانے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کئے جائیں ٹیکس ریکوری کے حوالے سے جاری اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ٹیکس نیٹ ورک کو ایک ہفتے کے اندر بہتر بنا یا جائے اور اس کی مفصل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ افسران کفائت شعاری اور خود کفالت کو اپنائی ادارے کی نیک نامی اور عوام کو علاقائی ترقی اور مسائل سے نجات دلانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔
انہوں نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ وہ دفتری اوقات کی پابندی کریں اور عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنا ئیں انہوں نے کہاکہ عوامی خدمات میں غفلت اور پرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی افسران و ملازمین عوامی مشاورت کے ساتھ علاقائی مسائل کے حل کے لئے تندہی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیںاس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود نے افسران کو ہدایت کی کہ مرکزی شاہراہوں سمیت چورنگیوں اور چراہوں کے اطراف سے تجاوزات کا فی الفور خاتمہ کیا جائے ،شاہ فیصل زون سمیت ضلع کورنگی کے تمام زونز میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کو یقینی بن تے ہوئے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا ئی جائے انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ علاقائی نگرانی کا موثر نظام پر عمل کریں اور علاقائی مسائل کے بروقت حل کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنایا جائے اور عوام کی جانب سے موصولہ شکایات کر فوری حل کیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com