کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) TMA کروڑ نے ٹھیکوں کے ٹینڈر انتہائی شفاف طریقے سے کرائے ظہور نامی بلیک میلر صحافی بھتہ نہ ملنے پر بے بنیاد خبریں شائع کرا رہا ہے یہ بات TMAکروڑ کے ترجمان نے کہی انہوں نے کہا کہ 2 کروڑ 45 لاکھ کے ٹینڈرز جوکہMNAصاحبزادہ فیض الحسن سابق MPA ملک احمد علی اولکھ،ملک عبدالشکور سواگ کی سکیمیں تھیں جس پر کسی سیاستدان کی جانب سے کوئی مدا خلت اور نہ ہی کسی ٹھکیدار کی سفارش کی گئی۔
ٹینڈر معروف صحافی طارق پہاڑو دیگر صحافیوں اور ٹھیکداروں کی موجودگی میں تمام افسران نے کھولے اور مقابلہ کے بعد منظور کئے گئے۔مسلم لیگ رہنما حاجی عامر خلیل نے کہا کہ مقامی صحافی اپنی بلیک میلنگ کے لئے TMAافسران سمیت MNAکو بھی بدنام کر رہا ہے جس کی ہم پر زور مزمت کرتے ہیں۔
انجمن تاجران کروڑ کے نائب صدر انتظار حسین قریشی جنرل سیکٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ فنانس سیکٹری ایاز خان نیازی یونیورسل ہیومن رائٹس کے عہد داروں ملک اختر حسین بھلر محمد جاوید سلیمی رانا محمد شاہد نے TMOممتاز خان کلاچی اور SDOذکاء اللہ خان نیازی کو انتہائی شفاف ٹینڈر کرانے پر مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کے کام کے معیار کو بھی بہتر بنانے کے لئے کوشش کی جائیں گی انہوں نے ظہور نامی بلیک میلر صحافی کی پُر زور مزمت کرتے ہوئے ایسے شخص کا گھیراتنگ کرنے کا مطالبہ کیا۔