کراچی: چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئررضا کا کورنگی ورکشاپ اور اسفالٹ پلانٹ کا اچانک دورہ کیا حاضری رجسٹر چیک کئے اور غیر حاضر افسران و عملے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور افسران و عملے کو تاکید کی کہ غیر حاضر اور دیر سے آنے والے افسران و ملازمین اپنا قبلہ درست کر یں ورنہ ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی اس موقع پر ان کے ہمراہ XEN ایم اینڈ ای نثار احمد سومرو کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے انہوں نے مذید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ڈیپارٹمنٹ اپنا موومنٹ رجسٹر بنائیں اور تمام افسران و عملہ اپنی آمد ورفت کا اندراج موومنٹ رجسٹر میں کریں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئررضا نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے عملے کو پابند کریں کہ وہ بھی وقت کی پابندی کریں۔
انہوں نے تمام محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کاموں میں ٹیم ورک کو برقرار رکھیں تاکہ کورنگی کی عو ام النا س کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہوانہوں نے مذید کہا کہ افسران و ملازمین کی کو تاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا جزا و سزا کا نظام قائم کیا جائیگا اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمین کا خیال رکھا جائے گا نا اہل ، کاہل ، سست اور بے ایمان افسران و ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔