کراچی : محکمہ لاکل ٹیکس کے ایم سی نے محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنا نے ،نادہندہ گان کے خلاف مہم چلا کر ریکوری نیٹ ورک کو بہتر بنا نے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیکر آئندہ مالی سال کے لئے ریکوری کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے مہم کا آغاز کردیا ہے سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی عبدالراشد خان نے محکمہ لوکل ٹیکس کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افسران و عملے پر زور دیا ہے کہ ریکوری کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے افسران و عملہ اپنے تمام تر صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے سائن بورڈ ،ہوڈنگز کی اجازت دی جائے شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر لگے تمام غیر قانونی اور نادہندہ سائن پولز فوری طور پر اُتار دیئے جائیں اس موقع پر انہوں نے کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کی ہدایت پر محکمہ لوکل ٹیکس کی جانب سے مون سون برسات سے قبل شہر میں آویزاں خطرناک اور کمزور ڈھانچے پر لگے ہوڈنگ سائن کے خلاف مہم کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ شہر میں ایک بھی خطرناک اور نادہندہ سائن برداشت نہیں کیا جائے گا بلا تفریق تمام غیر قانونی سائنز کا خاتمہ کرکے شہرکو غیر قانونی سائن پولز سے پاک بنا یا جائے سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس عبدالراشد خان نے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض نیک نیتی کے ساتھ احسن طریقے سے انجام دیں اور ادارے کی ریکوری اور غیر قانونی اقدام کی روک تھام کو یقینی بنا کر ادارے کے وقار میں اضافے کا باعث بنیں۔