سرکاری درسگاہیں برباد ہیں اور نجی ادارے تعلیم کو تجارت بنائے ہوئے ہیں، عمران چنگیزی
Posted on September 9, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : عالمی یوم خواندگی کے موقع پر نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن (این جی پی ایف ) کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امیرعلی پٹی والا, اسلم خان، جمیل اقبال سید، شیخ محمد کاشف، محمد رئیس، ڈاکٹر ہنس راجکمار، سردار رمیش سنگھ، محمد افضل مغل، سید آصف حسین آغا، محمد فاروق قریشی، تحقیق احمدخان المعروف پیارے بھائی، طاہر حسین سید، ڈاکٹر ارشد انور، ڈاکٹر سکندر شیخ مطرب اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی و دیگر مقررین نے تعلیم کو وقت کی اولین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں تعلیم و تربیت کا فقدان ہے۔
کیونکہ ایک جانب جاگیردارانہ نظام کے باعث استحصالی طبقہ عوام کو تعلیم سے محروم رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب کرپشن کے ناسور نے سرکاری درسگاہوں کی حالت کو تباہ کردیا ہے جبکہ سیاست میں جرائم کی آمیزش نے درسگاہوں کو سیاسی اکھاڑے میں بدل دیا ہے اور نجی شعبہ میں تعلیم کو صنعت کا درجہ دیکر اس کی جس طرح سے تجارت کی جارہی ہے۔
اس کی وجہ سے پڑھے لکھے افراد میں تو اضافہ ہورہا ہے مگر تعلیم و تہذیب یافتہ افراد کی تعدادمیں روز بروز کمی واقع ہوتی جارہی ہے اسلئے ضروری ہے کہ تعلیمی نظام میں اصلاحات لاکر درسگاہوں کو سیاست, استحصالی و کرپٹ عناصر اور تعلیم کی تجارت کرنے والوں سے نجات دلائی جائے اور تعلیم کے ساتھ تہذیب وتربیت کے فروغ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ بصورت دیگر حالات انتہائی مخدوش مستقبل کی علامات کا اظہار
کر رہے ہیں۔