سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 16 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں 37 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی وصولی کے بعد سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 16 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا تاہم زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 39 لاکھ ڈالر کی کمی رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 29 اگست کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 کروڑ 42 لاکھ ڈالر اضافے سے 8 ارب55 کروڑ44لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب 71 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 16 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب2کروڑ72لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 4 ارب 85 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 39 لاکھ ڈالر کی کمی رہی اور مجموعی زرمبادلہ 13 ارب 58 کروڑ 16 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 13 ارب57 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ہوگیا،اس ہفتے کے دوران مرکزی بینک کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں 37 کروڑ 14 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جبکہ بینک نے 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بیرونی ادائیگیوں کی مد میں دیے۔