سرکاری مارکہ آٹا میں فراڈ اور دھوکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مولانا فتح محمد چمنی

چمن (صدیق مدنی) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی رہنماء مولانا فتح محمد چمنی نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چمن شہر کو آٹا کو امپورٹ کرنے میں پشین فلورملز والے سرکاری مارکہ آٹا کو کمزور آٹاپر لگا کر فراڈ اور دھوکہ دہی شروع کی ہے ۔اسی طرح پشین کے فلورملزکے مالکان نے اپنے فلورملز میں دوقسم کے مشین نصب کی ہیں۔

جسمیں ایک مشین سے بیس فیصد چوکر آٹا کو پانچ سو روپے پر اور دس فیصد چوکر آٹا کو پسائی کرتے ہیں ۔لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ ملز والے بیس فیصد والے آٹا کے رقم وصول کرکے بیس فیصد والے آٹا کے بجائے دس فیصد والے کمزور آٹا پر سرکاری مارکہ لگاکر تحصیدار فوڈ اور چمن آٹا ڈیلروں کو دھوکہ دیکر رہے ہیں۔

جو چمن لاکر جب عوام خرید کر اپنے گھروں کو لیجاتے ہیں اگلا دن اسے واپس کیا جاتا ہے۔ جس سے اہلیان چمن اور آٹا ڈیلروں کے بے پناہ نقصان کے علاوہ عزت مجروح ہورہے ہیں۔مولانا فتح محمد چمنی نے ضلعی انتظامیہ پشین اور قلعہ عبداللہ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ چمن شہر کے آٹا ڈیلروں کو پشین فلور ملز والوں کے اس دھوکہ دہی ،فراڈمظالم بچانے کیلئے حکومت اس مسئلہ کے مثبت نوٹس لیں۔