سرکاری اراضی کی حفاظت اور غیر قانونی اقدام کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں ۔عمران اسلم
Posted on March 8, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی عمران اسلم نے تمام زونز سے ضلع کورنگی میں سرکاری اراضی پر قائم تعمیرات و تجاوزات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی ہے کہ بلا تفریق شاہراہوں ،شاپنگ سینٹروں ،بازاروں کے اطراف تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی کے ایک ایک انچ سرکاری زمین کا تحفظ ہماری ذمہ داری اور متعلقہ افسران اپنے فرائض منصبی نیک نیتی اور احسن طریقے سے انجام دے کر عوامی شکایات کے ساتھ علاقائی ترقی اور خوبصورتی کو یقینی بنا ئیں عوامی خدمات کے حوالے سے فرائض میں غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے افسران کی اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام زونز کے فوکل پرسن اور محکمہ جاتی سرابرہان موجود تھے ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی میں خلل اور اس حوالے سے عوامی مشکلات کے ازالے کے لئے شاہراہوں اور سروس روڈ سے تجاوزات ،غیر قانونی ٹیکسی ،رکشہ اور دیگر وہیکل اسٹینڈز کا خاتمہ یقینی بنا کر سڑکوں کو رکاوٹوں سے پاک کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی کے حوالے سے عوامی مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکے عمران اسلم نے تمام زونز کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی ،عوام کو صاف ستھرا اور سبز ماحول کی فراہمی کے ساتھ سرکاری اراضی کی حفاظت اور غیر قانونی اقدام کی روک تھام کے لئے محکمانہ کار کردگی کو مزید بہتر بنا یا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com