سرکاری اہلکاروں کی جانب سے پرائیویٹ اسکولز کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے: زبیر حفیظ

Lahore

Lahore

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ سرکاری اور حکومتی اہلکاروں کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ ہر شہری کو سستی اور معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے۔

مگر حکومت نے نجکاری پالیسی کے تحت تعلیم بھی نجی شعبے کے حوالے کردی اور اسے کاروبار بنا دیا گیا جب کہ سرکاری شعبے میں چلنے والے اداروں پر توجہ ہٹا دی گئی’ اس طرح سرکاری اداروں کا معیار جان بوجھ کر گرا کر نجی اداروں کو فروغ دیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا گیا۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں نشستیں کم ہونے کے باعث طلبا کے داخلے بھی ایک مسئلہ بن چکے ہیں۔ سرکاری اسکولز میں معیار تعلیم گرتا چلا جا رہا بلکہ دیگر سہولیات میں بھی نمایاں کمی آتی چلی جا رہی ہے۔ والدین کی اپنی اولاد کو اچھی تعلیم دلوانے کے خواب کا نجی تعلیمی اداروں کے مالکان نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے معیاری اور اعلیٰ تعلیم کے نام پر والدین کو اپنی طرف راغب کیااور اس آڑ میں انھوں نے فیسوں کی شرح بھی بہت زیادہ رکھی، والدین اپنے بچوں کی بہتر تعلیم کے حصول کی خاطر بھاری فیسوں کا کڑوا گھونٹ پینے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔زبیر حفیظ نے مزید کہا کہ بیوروکریسی اور حکومتی ارکان نے سرکاری تعلیمی اداروں کے بجائے مہنگے اداروںمیں اپنے بچوں کو تعلیم دلوا رہے ہیں جس وجہ سے نجی تعلیمی اداروں کو مزید تحفظ مل رہا ہے اور مناسب توجہ نہ ملنے سے سرکاری اداروں کا معیار مزید گرتا چلا گیا۔

عام متوسط طبقے سے لے کر اشرافیہ تک کے بچے نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کی جانب سے فیسوں میں حالیہ اضافے کے خلاف والدین سراپا احتجاج بن چکے اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس اضافے کو واپس لیا جائے، فیسوں میں اس حالیہ اضافے سے اب اوسط درجے کے گھرانوں کی تمام آمدنی بچوں کی فیسوں پر خرچ ہونے لگی ہے جس سے جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ٹیکسوں میں اضافے کا جواز بنا کر فیس میں اضافہ کرنے کا عذر پیش کرکے نجی تعلیمی ادارے فیسوں میں اضافہ کر رہے ہیں ، نجی تعلیمی اداروں کو بے لگام ہونے سے روکا جائے۔

سید امجد حسین بخاری
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
03345019016