سبزیوں‌ کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں‌

Vegetables

Vegetables

لاہور (جیوڈیسک) عید الفطر کے گزر جانے کے بعدبھی سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہو سکی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے سبزیوں کے سرکاری نرخ ناموں میں اچانک اضا فہ کر دیا گیا جس پر تھوک اور پر چون فروشوں نے بھی سبزیوں کی قیمتوں میں اضا فہ کر دیا اور شہری تا حال مہنگے داموں سبزیاں خریدنے پر مجبور ہو گئے۔

تھوک ما رکیٹ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جا ری کر دہ سرکاری نرخ نامے میں آلو کی سرکا ری قیمت 58روپے رکھی گئی جبکہ پرچون ما رکیٹ میں 80 روپے کلو فروخت کیا گیا، پیاز 33 روپے فی کلو کے بجائے 45 روپے ،ٹماٹر 37 سے 50 ،لہسن دیسی 96 سے 130،ادرک سنگا پور 219 سے 280، بینگن 16 سے 30، کھیرا 30 سے 50، کریلے 40 سے 55، لیموں دیسی 120 سے 150، بند گوبھی 60 سے 80، پھول گوبھی 50 سے 65، سبز مرچ 59 سے 80، شملہ مرچ 40 سے 50، مٹر 100 سے 120 اور گا جر چائنہ 50 سے 60 روپے فی کلو فروخت کیے گئے۔