کراچی : شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کے انتظامات حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس (آج) مورخہ 24ستمبر2014ء بوقت دوپہر 3:00بجے مرکزی آفس شاہ فیصل زون میں منعقد ہو گا جس کی صدارت حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان، اراکین صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور ارتضیٰ فاروقی کرینگے۔
اجلاس میں بلدیہ کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر عبدالراشد خان ،میونسپل کمشنر مسرور میمن ، بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کے علاوہ رینجرز،پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران کے علاوہ عوامی سہولیات پر مامور تمام ادارے کے نمائندے شرکت کرینگے۔