پشاور (جیوڈیسک) چیئرمین قومی احتساب بیور و نے کہا ہے کہ نیب خیبرپختونخوا کرپشن کی روک تھام کیلئے حکمت عملی پر بھر پور توجہ دیں تا کہ کرپشن سے نجات حاصل کر سکیں۔
چیئرمین نیب قمر زمان چودھری نے خیبر پختون خوا بیورو آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے احتساب بیورو خیبرپختونخوا کے حکام کو ہدایت کی کرپشن کی روک تھام کی حکمت عملی پر بھر پور توجہ دی جائے۔
اہم کیسز کی پیروی کر یں تاکہ معاشرے کو کرپشن سے بچاسکیں۔انہوں نے قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا کی کارکردگی کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔