رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ اور کلب پریذیڈنٹ خواجہ ارشاد نے کلب ممبران کی ہفتہ وارمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کی رپورٹ کے مطابق 2050ء تک جنوبی ایشیاء کی 50فیصد سے زائد آبادی دیہاتوں سے شہروں کی طرف نقل مکانی کرجائے گی اور معاشی ترقی ، صنعتی، تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کیلئے ہنر مند افرا دہی وقت کی اہم ضرورت ہونگے،موجودہ حالات میںکام کرنے والی70فیصد سے زائد افرادی قوت روائتی، غیر تربیت یافتہ اور غیر ہنرمند افراد پرمشتمل ہے جبکہ سی پیک منصوبوں میں بھی تربیت یافتہ ہنرمند افرادبہترین روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔
دیہی علاقوں میں خواتین ووکیشنل سنٹرز کی کامیاب کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت روٹری ممبران کے مالی تعاون سے اسی ماہ ایک اور خیراتی سکول میںکمپوٹر لٹریسی سنٹرقائم کیا جائے گا جہاں بچے نصابی تعلیم کے ساتھ کمپوٹرز پرفر ی عملی تربیت حاصل کرکے آسانی سے روزگار اور معاشرے کا فعال حصہ بن سکتے ہیں۔وائس پریذیڈنٹ مبشر نذیر لاڑ اور ایم جی ربانی ایڈووکیٹ نے کہا کی سماجی فلاحی کاموں کیلئے روٹری ممبران دنیا بھر میں عملی طور پرسرگرم، متحرک اور پولیو کے خاتمہ کیلئے سب سے بڑے ڈونر ہیں۔اس موقع اسسٹنٹ گورنر جان محمد وارثی، عمیر عزیز،چوہدری ریاض احمد،حاجی ارشارآف سعودی عرب سمیت دیگر موجود تھے۔