رحیم یار خان : 2018ء وطن عزیز سے پولیو کے خاتمہ کا سال، پولیو ورکرز اور معاشرہ کے تمام افراد مربوط کوششیں جاری رکھیں۔ گذشتہ تین برسوں میںسکیورٹی و دیگر اداروں کے بھر پور تعاون کی بدولت پولیو وائرس میں 99فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ۔ پنجاب بلوچستان بارڈر پرگزشتہ برس1,54,087مسافر بچوں کوویکسین پلانا پولیو سٹاف کااہم کارنامہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدا ر،روٹری انٹرنیشنل کے جوائنٹ سیکرٹری برائے پنجاب و خیبر پختونخواہ ممتاز بیگ اور سمیراحفیظ نے پنجاب بلوچستان بارڈر پر واقع چوک ماہی پرماننٹ چیک پوسٹ پرتعینات پولیوورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انسداد پولیو کی جاری مہم(15 تا19جنوری) کے دوران روٹری کلب رحیم یار خان روہی کے زیر اہتمام پولیو بارے آگاہی کے سلسلہ کی اس تقریب میں ضیغم علی احمد، سپروائزر محمدناصر جان اور شفیق جتوئی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔روٹری کلب روہی کیجانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ورکرز طالب حسین، عابدغفور،زید علی، محمد حسین، امتیاز احمد،محمد وقاص،عبدالحفیظ،بشیر احمد،ماجدعلی،شفیق جتو،عمران ریاض و دیگرمیں پولیو کٹس، جیکٹس، شرٹس، بیجز، سٹوری بکس، چھتریاں و دیگر تحائف و انعامات تقسیم کئے گئے۔
رپورٹ: محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5) جوائنٹ سیکرٹری پنجاب وخیبر پختونخوا۔ روٹری انٹرنیشنل ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔روٹری انٹرنیشنل سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ 115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔ فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353 ای میل: mmumtazbaig@gmail.com