رحیم یار خاں : روٹری پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ اور کلب سیکرٹری ضیغم علی احمد نے روٹری روہی کی جانب سے معذور افراد میں دہیل چیئرز فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق وطن عزیز کی دو سو دو ملین آبادی میں سے تیس ملین معذور اور سپیشل افراد پر مشتمل ہے جو مدد اور بھیک کے نہیں بلکہ توجہ اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں خاندان اور معاشرہ کی ذرا سی محنت اور کوشش سے انہیں ملک کا کارآمد اور معاشی طور پر مستحکم با عزت شہری بنایا جا سکتا ہے۔ینہوں نے مزید کہا کہ ذہنی، جسمانی ، حادثاتی و دیگر وجوہات کی بناء معذور اور سپیشل افراد کو سہولیات مہیا کرنا صدقہ جاریہ ہے۔اس موقع پرسدی سمیع احمد اورولید بادامی نے بھی خطاب کیا۔ روٹری ممبران جان محمد وارثی، عمیر عزیز، ممتاز بیگ ،شیخ عاطف، سمیع احمد،جاید اقبال، ضیغم علی،دلید بادامی ،صباحت اسلم، فیاض خان ودیگر بھی موجود تھے۔