اسلام آباد (جیوڈیسک) عام انتخابات میں تارکین وطن کو ووٹ کی اجازت مل گئی ، صدر آصف زرداری نے ترمیمی آرڈیننس 2013 پر دستخط کر دیئے ہیں۔اسلام آباد آئندہ عام انتخابات میں تارکین وطن کو ووٹ دینے کی اجازت مل گئی ہے جس کا باضابطہ طور صدر آصف زرداری نے آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔
صدر نے ترمیمی آرڈیننس 2013 پر دستخط کر دیئے ہیں۔ صدارتی آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ جتنے پولنگ اسٹیشن ممکن ہوں قائم کیے جائیں۔ پاکستان میں انتخابات سے 14 دن قبل بیرون ممالک میں قائم سفارتخانوں میں پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے جبکہ بیرون ملک پاکستانی پولنگ سے دس دن قبل بیرون ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں اپنی رجسٹریشن کروائیں گے۔