نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے بھارتی پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث قرار دیے گئے افضل گورو کی پھانسی کو زندگی کا مشکل ترین لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت نہیں عدالت کا تھا۔
انھوں نے میڈیا سے گفتگومیں اعتراف کیا کہ ملک کے مسلمان نوجوانوں کی کثیر تعداد جیلوں میں جرم بے گناہی کی سزا بھگت رہی ہے۔
ان کے کیسز کی جلد سماعت کے لیے تمام ریاستوں کو خطوط لکھے مگر کئی وزرائے اعلیٰ تحقیقات اور سماعت کے سلسلے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ایل اوسی اور دوسری سرحدوں پر فورسز کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ الیکشن کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونمانہ ہو سکے۔