اسلام آباد (جیوڈیسک) او جی ڈی سی ایل کے 10 فی صد حصص کی فروخت کا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔ نج کاری کمیشن کے حکام کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے 32 کروڑ حصص فروخت کیے جائیں گے جس میں سے بین الاقوامی منڈی میں ساڑھے سات فی صد حصص کی فروخت کی جائے گی۔
ڈھائی فیصد حصص عوام کو فروخت کیے جائیں جبکہ ایک فی صد حصص ملازمین کو فروخت کیے جائیں گے۔ او جی ڈی سی ایل کے 10 فی صد حصص کی نیلامی کا سلسلہ 5 سے 7 نومبر تک مکمل ہوگا۔ وزارت خزانہ تو قع ہے۔
کہ اوجی ڈی سی ایل کے 10 فی صد حصص کی فروخت سے 75 کروڑ ڈالر کی نان ٹیکس آمدنی حاصل ہوسکتی ہے۔ جو دسمبر میں آئی ایم ایف کے قرض کی واپسی میں استعمال ہوگی۔ دسمبر کے آخر تک پاکستان نے آئی ایم ایف کو 32 کروڑ ڈالر واپس کرنا ہیں۔