اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری کی منظوری 21 جولائی کو دی جائیگی

OGDC L

OGDC L

اسلام آباد (جیوڈیسک) نجکاری کمیشن بورڈ 21 جولائی کواوجی ڈی سی ایل کے دس فیصد حکومتی حصص کی نجکاری کیلیے ٹرانزیکشن سٹرکچرکی منظوری دیگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر مملکت و چیئرمین نجکاری کمیشن محمد ذوبیر نے نجکاری کمیشن بورڈ کااجلاس اکیس جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ طے کیا۔

ہے کہ اوجی ڈی سی ایل کے دس فیصد حکومتی شیئرز ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلیے ایک ساتھ فروخت کیلیے پیش کیے جائیںگے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلیے یہ شیئرزبین الاقوامی جی ڈی آرزکی صورت میں فروخت کیلیے پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اکیس جولائی کو نجکاری کمیشن بورڈ کی منظوری کے بعد اوجی ڈی سی ایل کے شیئرز کی نجکاری کیلیے بین الاقوامی سطع پر روڈشوز منعقد کروانے کا شیڈول مرتب کر کے جاری کیا جائیگا اور عالمی سطع پرجامع اور جارحانہ مارکیٹنگ کے بعدیہ شیئرز فروخت کیلیے پیش کیے جائینگے۔