اسلام آباد (جیوڈیسک) کابینہ نجکاری کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کے 10 فیصد جی ڈی آرز کے اجرا کیلئے ٹرانزیکشن سٹرکچر کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔
کہ غیر معمولی حالات کی وجہ سے اوجی ڈی سی ایل کے حصص کی نجکاری میں 3ہفتے کی تاخیر ہوئی لیکن حکومت کی کوشش ہے کہ چند لوگوں کی وجہ سے وقت کے ضیاع اور مالی نقصان وعالمی سطح پرمتاثر ہونے والی ساکھ کو جتنی جلدی ممکن ہو سکے بحال کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ اس بات سے تکلیف ضرور ہوتی ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 14 ماہ کے دوران سخت محنت کرکے معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اسے چند لوگوں کے عاقبت نااندیش رویہ کی وجہ سے نقصان پہنچا۔