او جی ڈی سی ایل کے10 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی منظوری

Meeting

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے او جی ڈی سی ایل کے دس فیصد شیئرز کی مقامی اور بین الااقوامی مارکیٹ میں فروخت کی منظوری دےدی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں اوجی ڈی سی ایل کے شیئرز کی نجکاری کی منظوری دی گئی۔ حکومت او جی ڈی سی ایل کے دس فیصد شیئرز بین الااقوامی اور ملکی سرمایہ کاروں کو پیش کرے گی،اجلاس میں ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی حتمی منظوری بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق منظوری کے بعد اگلا مرحلہ بک بلڈنگ پروسیس کاہو گا، اس ٹرانزیکشن سے نوے کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے، او جی ڈی سی ایل کی نجکاری رواں سال نومبر تک مکمل کر لی جائے گی۔