اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کا عمل مؤخر کر دیا۔
اسلام آباد میں کابینہ کی نجکاری کمیٹی کااجلاس ہوا جس کی سربراہی متحدہ عرب امارات میں موجود وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بذریعہ وڈیو لنک کی، اجلاس کے دوران او جی ڈی سی ایل کے حصص کی فروخت کے معاملات پر غور کیا گیا، اس موقع پر کابینہ کے متعدد ارکان کی جانب سے او جی ڈی سی کی نجکاری کے فیصلے کی مخالفت کی گئی جس پر او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کا عمل روک دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے او جی ڈی سی ایل کے 10 فیصد حصص کی فروخت سے 80 کروڑ ڈالرز حاصل کرنے کا ہدف رکھا تھا تاہم اس کے بعد ادارے کے ملازمین اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔