او جی ڈی سی ایل کی نجکاری، ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری

OGDCL

OGDCL

اسلام آباد : (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی حالات کی وجہ سے اوجی ڈی سی ایل کے حصص کی نجکاری میں 3ہفتے کی تاخیر ہوئی لیکن حکومت کی کوشش ہے کہ چند لوگوں کی وجہ سے وقت کے ضیاع اور مالی نقصان وعالمی سطح پرمتاثر ہونے والی ساکھ کو جتنی جلدی ممکن ہوسکے بحال کیا جائے۔

انھوں نے کہاکہ اس بات سے تکلیف ضرور ہوتی ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 14ماہ کے دوران سخت محنت کرکے معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اسے چند لوگوں کے عاقبت نااندیش رویہ کی وجہ سے نقصان پہنچا۔