اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین نیب قمر الزمان چودھری سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے، ان کا کہنا ہے کہ یہ بات ثابت شدہ ہے کہ اوگرا کیس بڑے اسکینڈلز میں سے ایک ہے۔
عدالت نے چیئرمین نیب کو کل پوری تیاری کے ساتھ دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ آج اس کیس کی 40 ویں سماعت ہے، عدالت کیس پر عملدرآمد کے لیے 21 حکم نامے جاری کر چکی ہے، مزید تاریخیں نہیں دے سکتی، چیئرمین نیب دفتر جائیں اور پوری تیاری کر کے کل پیش ہوں۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب کے کے آغا نے استدعا کی کہ انہیں ایک دن دے دیں، وہ یقین دلاتے ہیں کہ کل ہر حال میں جواب دیں گے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ لگتا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل کو بھی نیب کا تعاون حاصل نہیں۔