اوگرا کیس، سابق وزرائے اعظم کی استثنی کی درخواستیں منظور

 Former Prime Ministers

Former Prime Ministers

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اوگرا کیس میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کی استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ مرکزی ملزم توقیر صادق سمیت جواد جمیل، منصور مظفر اور کمال مری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف کی استثنٰی کی درخواستیں منظور کر لیں۔

کیس کے ملزم دیوان ضیاء الرحمن کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر دیوان ضیاء پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔

دیوان ضیاء الرحمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا ان کے موکل بیرون ملک بیمار ہیں صحت بہتر ہوتے ہی پیش ہو جائیں گے۔ عدالت نے دیوان ضیاء الرحمن کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت نو اپریل تک ملتوی کر دی۔