اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں احتساب عدالت میں اوگرا کرپشن کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم حاضری کے باعث اوگرا کرپشن کیس کی سماعت کارروائی کے بغیر ملتوی کر دی گئی۔
دو سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ آئندہ سماعت 22 جولائی کو ہو گی جس میں دونوں سابق وزرائے اعظم کی جانب سے اُن کے وکیل امجد قریشی فرد جرم عائد نہ کرنے پر دلائل دیں گے۔