پاکستان (جیوڈیسک) اوگرا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی کردار توقیر صادق سے تفتیش کی فوٹیج ذرائع نے حاصل کر لی۔ سابق چیئرمین اوگرا نے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اپنی تعیناتی اور پاکستان سے عجمان فرار کی کہانی بیان کی ہے۔ توقیر صادق نے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بزنس مین سجاد سے روابط سے متعلق بھی اہم انکشافات کئے ہیں۔
ملزم نے بتایا کہ دونوں کے درمیان پارٹنر شپ کا معاہدہ ہوا تھا لیکن سجاد نے بیکری کے کیشئیر کا ویزہ دے دیا۔ اس کی نیت ٹھیک نہیں تھی۔ ملزم نے بتایا کہ بزنس مین کاشف سے لئے گئے تیس ہزار درہم اکانٹ میں تھے۔ توقیر صادق کے مطابق پاکستان سے فرار کے دوران پہلے دبئی پھر سری لنکا گئے جس کے بعد ایرانی جزیرے سے ہوتے ہوئے عجمان پہنچے۔