اسلام آباد (جیودیسک) اوگرا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم توقیر صادق کا عدالت نے مزید10کا ریمانڈ دے دیاہے۔ نیب کی جانب سے توقیر صادق کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے ریمانڈ میں مزید 10 دن کی توسیع دیتے ہو ئے توقیر صادق کو 2 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
اس سے قبل توقیر صادق کو احتساب عدالت پیش کیا گیا۔ سابق چیئرمین اوگرا، توقیر صادق کو 14 دن کا ریمانڈ مکمل ہونے پر آج اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ ملزم توقیر صادق نے عدالت کو بتایا کہ ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔