اوگرا کرپشن کیس, توقیر صادق کے جسمانی ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع

Ogra corruption case

Ogra corruption case

او گرا (جیوڈیسک) کرپشن کیس کے مر کزی ملزم توقیر صادق کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا، سماعت کے دوران نیب کی جانب سے توقیر صادق کا مزید چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ نیب کے وکیل سعید احمد چوہدری نے کہا کہ تو قیر صادق نے اسکینڈل میں ملوث اہم شخصیات کے نام بتائے ہیں۔

مزید تفتیش کیلئے مزید ٹائم دیا جائے۔ جس پر احتساب عدالت نے توقیر صادق کے جسمانی ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر تے ہوئے سولہ اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر توقیر صادق کے وکیل سردار عصمت اللہ کا کہنا تھا۔

کہ ملزم توقیر صادق کو فرش پر سلایا جاتا ہے اور اوڑھنے کیلئے چادر بھی نہیں دی جاتی، جبکہ نیب کے وکیل نے کہا الزمات درست نہیں توقیر صادق کو چارپائی پنکھا، اور چادر دی گئی ہے۔ کیس کی سماعت سولہ اگست تک ملتوی کردی گئی۔